میڈرڈ،31/جنوری (آئی این ایس انڈیا)اسپین میں ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ پولیس نے ایک ایرانی سفارت کار محمد علی سبحانی کے بیٹے ساشا سبحانی کوانسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ایرانی نوجوان کے والد محمد علی سبحانی وینز ویلا میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساشا سبحانی کا شمار ایران کے منچلے نوجوانوانوں میں ہوتا ہے جو اپنے لباس اور حرکتوںکی وجہ سے متنازع رہا ہے۔ اسے ایران میں انسٹا گرام اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔ اسے لگژری گاڑیوں میں گھومتے اور پرتعیش محلات میں محلفوں میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے.
اس کے علاوہ ساشا کو گذشتہ برسوں کےدوران سوشل میڈیا پر متنازع تصاویر میں دیکھا گیا۔ وہ شراب نوشی کرتا، ڈالر لہراتا اور خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ پیرا کردتا بھی دیکھا گیا ہے۔
اسپانوی اخبار'ال مونڈو' کے مطابق سبحانی کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا ہے مگر آنے والے ہفتوں میں اس پر عاید الزامات کی تحقیقات جاری ہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بھی سبحانی پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بلیک میل کرکے انہیں ترکی اور دوسرے ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دینے کا الزام عاید کیا ہے۔
تاہم اخبار'ال مونوڈو' کے مطابق ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اپنے اوپرعاید الزامات کی تردید کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری اور ایران کو حوالگی کا سبب شاید اس کا مخصوص طرز زندگی اور حکومت پر تنقید ہے۔